ملک کے بیشترعلاقوں میں جمعہ کو موسم سرد اور خشک ،بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

جمعرات 8 فروری 2024 16:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2024ء) ملک کے بیشترعلاقوں میں جمعہ کو موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (کل ) جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

(جاری ہے)

شمال مشرقی پنجاب میں چند مقا مات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم شمال مشرقی پنجاب میں چند مقا مات پردھند چھائی رہی۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 16 ، کا لام منفی12 ، استور منفی10،گوپس، اسکردو منفی 7 ، بگروٹ،گلگت منفی 6، ہنزہ ، سری نگرمنفی5 اور راوالاکوٹ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :