ڈپٹی کمشنر مستونگ کا ضلع بھر کے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ

جمعرات 8 فروری 2024 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2024ء) ڈپٹی کمشنر وڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مستونگ عبد الرزاق ساسولی اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنعیم بلوچ نے ضلع بھر کے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا اور انتخابی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ واضح رہے ضلع بھر میں مجموعی طور پر انتخابی عمل انتہائی صاف و شفاف اور پر امن ماحول میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ مستونگ حلقہ پی بی 37 اور این اے 261 پر ووٹنگ کا عمل پرامن طریقے سے بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ مستونگ میں 110 پولنگ اسٹیشنز میں 24 مرد، 23 خواتین اور 63 کمبائنڈ تھے جہاں 110 پولنگ اسٹیشنز میں 57 حساس اور 53 انتہائی حساس قرار دیئے گئے تھے ، تمام پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :