گورنر خیبر پختونخوا کی شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ پر تشدد کی مذمت

جمعرات 13 اگست 2026 16:56

گورنر خیبر پختونخوا کی شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل میں پیپلز ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2026ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعرات کے روز شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ پر تشدد کی مذمت کی۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان کی موجودگی میں طلبہ پر تشدد کا واقعہ قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ واقعے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں، ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کے پُرامن پروگرام میں رکاوٹیں ڈالنا اور انہیں کا نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کو پُرامن، جمہوری اور تنظیمی سرگرمیوں کا آئینی و قانونی حق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ کو پُرامن پروگرام کے انعقاد سے روکنا اور تشدد کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔