گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ساجد طوری اور مرتضیٰ سیٹھی کی ملاقات

جمعرات 13 اگست 2026 17:02

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ساجد طوری اور  مرتضیٰ سیٹھی کی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جمعرات کے روز سابق وفاقی وزیر ساجد طوری اور مری سے سابق رکن قومی اسمبلی مرتضیٰ سیٹھی نے ملاقات کی۔ تر جمان کے مطابق گورنر ہائوس پشاور میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، خیبرپختونخوا کو درپیش مسائل اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خیبرپختونخوا میں امن و امان، عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل تمام سیاسی قوتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور خیبرپختونخوا کی ترقی کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ملاقات میں صوبے میں سیاسی استحکام، عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ملاقات میں کرم متاثرین کے لیئے گورنر فیصل کریم کنڈی کی ہدایات پر ہلال احمر کے زریعے بلاامتیاز امداد کی فراہمی پر گورنر کا شکریہ ادا کیا گیا