وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی سٹیٹ آف دی آرٹ نئی لیب و ڈائیگناسٹک سینٹر کا افتتاح کیا

جمعرات 8 فروری 2024 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی سٹیٹ آف دی آرٹ نئی لیب و ڈائیگناسٹک سینٹراور سیکنڈ اورتھرڈ فلور کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ نے لیب و و ڈائیگناسٹک سینٹرکا دورہ کیا اورٹیسٹوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے 25روزکی ریکارڈ مدت میں نئی لیب وڈائیگناسٹک سینٹرمکمل کرانے پر کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری صحت اوران کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیراعلیٰ نے نئی لیب میں مختلف کاونٹرز کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ جیل روڈکے فرنٹ پرنئی لیب کے قیام سے پی آئی سی کے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔وزیراعلیٰ نے پی آئی سی کے سیکنڈ اورتھرڈ فلورکابھی معائنہ کیااورپرائیویٹ رومز دیکھے اورپرائیویٹ رومز میں کرسیاں،فریج،ٹی وی رکھنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے پی آئی سی کے احاطے میں ویٹنگ ایریا کا بھی معائنہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم نے محنت اوراعلیٰ معیار کے ساتھ ریکارڈ مدت میں پی آئی سی کو بہتر بنایا ہے۔سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے، ہسپتال انتظامیہ اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی پر شاباش دیتا ہوں۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دوسرا اورتیسر افلور کھول دیاگیا ہے۔پی آئی سی میں انتظار گاہ بھی بنائی گئی ہے۔

پی آئی سی کی جلد از جلد تکمیل کیلئے کمشنر لاہور،سیکرٹری ہیلتھ اورسیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے دن رات محنت کی ہے۔پی آئی سی میں دو سے تین ہفتوں میں ڈائیگناسٹک سینٹر کا افتتاح کرنا ایک ناممکن ٹاسک تھا جو مکمل کیاگیاہے۔ صوبائی وزیرڈاکٹر جاوید اکرم، انسپکٹر جنرل پولیس،کمشنر لاہور،سی سی پی او،سیکرٹری صحت،پی آئی سی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر فرقد عالمگیر،ایم ایس ہسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔