سرگودھا، قومی اسمبلی حلقہ این اے 82 سرگودھا ون سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ڈاکٹرمختاراحمد بھرتھ کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 16:32

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) سرگودھا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 82 سرگودھا ون سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کامیاب قرار پائے۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 82 سی5 لاکھ 63 ہزار 116 ووٹران میں سے 2 لاکھ 93 ہزار299 مردوخواتین نے حق رائے دہی استعمال کیا جن کا شرح تناسب 52.09 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

جن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق 11 امیدواروں میں مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ 108714 ووٹ لے کر پہلے، پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری ندیم افضل چن 87349 ووٹ لے کر دوسرے،آزاد امیدوار ہارون احسان پراچہ 60 ہزار472 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔جبکہ دیگر میں جمعیت علما اسلام کے را عبدالقیوم نے 336 ووٹ، جماعت اسلامی کے زبیر احمد گوندل نے 3989 ووٹ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے اختری بی بی 305 ووٹ،تحریک لبیک کے ثاقب حسین نے 14 ہزار 902 ووٹ،ازاد ایاز اصغر نے 2 ہزار 86 ووٹ،چوہدری سہیل اختر نے 3 ہزار 161 ووٹ،سجاد حیدر گوندل 2 ہزار 855 ووٹ،اور محمد فاروق بہاولدین 233 ووٹ حاصل کئے۔