حلقہ این اے۔206نوشہرو فیروز ۔ii سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کےذوالفقار علی بحیان 1لاکھ31ہزار161ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے

جمعہ 9 فروری 2024 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔206نوشہرو فیروز ۔ii سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کےذوالفقار علی بحیان 1لاکھ31ہزار161ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق گرینڈڈیموکریٹک الائنس کےغلام مرتضیٰ خان جتوئی 77ہزار117ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب49.16فیصد رہا۔