مولانا فضل الرحمن این اے 265سے کامیاب ہوگئے

جمعہ 9 فروری 2024 23:00

مولانا فضل الرحمن این اے 265سے کامیاب ہوگئے
پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 265 سے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کامیاب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

این اے 265 کے تمام 312 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا جس میں مولانا فضل الرحمان نے اپنے حریف خوشحال خان کاکڑ کو 20 ہزار 993 ووٹوں کے مارجن سے شکست دی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے 52 ہزار 529 ووٹ لیے اور قومی اسمبلی میں اپنی سیٹ پکی کرلی جبکہ اٴْن کے حریف پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے خوشحال خان کاکڑ 31 ہزار 436 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔اس نشست پر آزاد امیدوار سید ظہور احمد آغا 21 ہزار 573 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔