سرگودھا سے قومی اسمبلی کی پانچ اور صوبائی اسمبلی کی 10 نشستوں کے غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر تین تین امیدوار کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 21:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) ضلع سرگودھا سے قومی اسمبلی کی پانچ اور صوبائی اسمبلی کی 10 نشستوں کے غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر تین تین امیدوار کامیاب ہو گئے،جبکہ قومی اسمبلی کی 1 اور صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں پر مسلم لیگ نواز کامیاب ہو گئی ہے،قومی اسمبلی کے ایک حلقہ این اے 85 کا رزلٹ ابھی تک نہیں سنایا گیا،تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 82 سے مسلم لیگ نواز کے ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے 1لاکھ 8 ہزار 714 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کر لی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ندیم افضل چن نے 87 ہزار 349 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے، حلقہ این اے 83 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اسامہ غیاث میلہ نے 1 لاکھ 36 ہزار 566 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی جبکہ مسلم لیگ نواز کے محسن شاہ نواز رانجھا98 ہزار 700 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی حلقہ این اے 84 سرگودھا سٹی پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ملک شفقت اعوان نے 1 لاکھ 1 ہزار 994 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کر لی جبکہ مسلم لیگ نواز کے ڈاکٹر لیاقت علی خان 77 ہزار 477 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے حلقہ این اے 85 کا رزلٹ ابھی تک نہیں سنایا جا سکا۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 86 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ محمد مقدار علی خان نے 1 لاکھ 5 ہزار868 ووٹ لے کرکامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے سید جاوید حسنین شاہ نے 94 ہزار 479 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ،اسی طرح ضلع سرگودھا کی 10صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں سے مسلم لیگ نواز نے 7نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جن میں حلقہ پی پی 71 صہیب احمد ملک نے 55 ہزار 50 ووٹ، لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نعیم حیدر پنجھوتہ نے 49 ہزار 76 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ پی پی 72 مسلم لیگ نواز کے منصور اعظم نے 50 ہزار 408 ووٹ، لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ چوہدری سہیل اختر نی41 ہزار367 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ پی پی 73 پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ انصر اقبال ہرل نے 58 ہزار178 ووٹ، لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مسلم لیگ نواز کے سلطان علی رانجھا نی46 ہزار498 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ پی پی 74 مسلم لیگ نواز کے حاجی میاں اکرام الحق نے 51 ہزار650 ووٹ، لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ندیم احمد اکرم نی34 ہزار714 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ پی پی 75 میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ علی آصف بگا نی56 ہزار570 ووٹ، لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مسلم لیگ نواز کے عبدالرزاق ڈھلوں ی42 ہزار922 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ پی پی 76 میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ذوالفقار علی نی36 ہزار978 ووٹ، لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مسلم لیگ نواز کے غلام دستگیر لگ نی32 ہزار461 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ پی پی 77 مسلم لیگ نواز کے رائے صفدر حسین ساہی نے 49 ہزار638 ووٹ، لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ عبدالوہاب کاہلوں نی46 ہزار367 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ پی پی 78 مسلم لیگ نواز کے رانا منور غوث نے 60 ہزار560 ووٹ، لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ وقار انور ی57 ہزار573 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ پی پی 79 مسلم لیگ نواز کے تیمور علی خان نے 42 ہزار494 ووٹ، لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ غلام علی اصغر لاہڑی نی35 ہزار892 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ پی پی 80 مسلم لیگ نواز کے سردار عاصم شیر میکن نے 38 ہزار332 ووٹ، لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ افتخار حسین نی35 ہزار397 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔