قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 65 گجرات فور سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری نصیر احمد عباس کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 65 گجرات فور سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری نصیر احمد عباس 90 ہزار 982 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سید وجاہت حسنین شاہ 82ہزار 411 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 48.95 فیصد رہا۔