آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد وخشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

ہفتہ 10 فروری 2024 19:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2024ء) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد وخشک رہنے جبکہ صوبے کے شمال مشرقی علاقوں میں صبح کے وقت بعض مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر شہروں میں موسم خشک و سرد رہا، لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 08جبکہ زیادہ سے زیادہ 22سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 51فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 218رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں فدا حسین ہائوس 236 ، فیز8 ایوی گرین 233،سیدمراتب علی روڈ220، فیز8 ڈی ایچ اے 258،پولو گرائونڈ 313، یو ایم ٹی 193،ذکی فارمز 273اورپاکستان انجینئرنگ سروسزمیں 262 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔