الیکشن ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسر کو تھپڑ مارنے کا معاملہ

الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان اور پولیس افسر کو طلب کرلیا

ہفتہ 10 فروری 2024 22:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2024ء) الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی راہنما فردوس عاشق اعوان کو الیکشن ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر کو مبینہ طور پر تھپڑ مارنے پر متعلقہ پولیس آفیسر کے ہمراہ سوموار کے روز سماعت کے لیے کمیشن طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق کمیشن کے سامنے واقعہ کی تفصیلات رکھی گئیں جس کے بعد کمیشن نے دونوں کو سماعت کیلئے طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔