پولیس آفیسر کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے استحکام پارتی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو طلب کرلیا

ہفتہ 10 فروری 2024 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2024ء) پولیس آفیسر کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے استحکام پارتی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو طلب کرلیا. ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی راہنما فردوس عاشق اعوان کو الیکشن ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر کو مبینہ طور پر تھپڑ مارنے پر متعلقہ پولیس آفیسر کے ہمراہ سوموار کے روز سماعت کے لیے کمیشن طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق کمیشن کے سامنے واقعہ کی تفصیلات رکھی گئیں جس کے بعد کمیشن نے دونوں کو سماعت کے لیے طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔... اعجاز خان