Live Updates

20 حلقوں کے نتائج کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ( آج ) ہو گی

اتوار 11 فروری 2024 15:30

لاوہر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2024ء) 8 فروری کو عام انتخابات کے انعقاد کے بعد 20 حلقوں کے نتائج کالعدم قرار دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں پر سماعت آج ( پیر) کے روز ہو گی لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جاری کاز لسٹ کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی مذکورہ درخواستوں پر سماعت کریں گے۔این اے 130 لاہور سے آزاد امیدوار اشتیاق چوہدری نے سربراہ مسلم لیگ (ن)نواز شریف ،لاہور کے حلقہ این اے 119سے آزاد امیدوار شہزاد فاروق نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز،این اے 71 سیالکوٹ سے آزاد امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار نے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف ،این اے 148 ملتان سے آزاد امیدوار بیرسٹر تیمور الطاف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ،این اے 118 سے آزاد امیدوار عالیہ حمزہ کے خاوند نے مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز ،این اے 127 لاہور سے آزاد امیدوار ظہیر عباس نے مسلم لیگ (ن) کے عطا تارڑ ،این اے 55 راولپنڈی سے آزاد امیدوار راجہ بشارت نے ،این اے 117 لاہور سے آزاد امیدوار علی اعجاز بٹر نے استحکام پاکستان پارٹی کے عبدالعلیم خان اورپنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 46 سیالکوٹ سے عمر ڈار کی اہلیہ روبہ عمر نے (ن) لیگ کے فیصل اکرم کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں مجموعی طور پر آج پیر کے روز 20درخواستوں پر سماعت ہو گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات