جنوبی وزیرستان سے نومنتخب آزاد رکن کے گھر کے باہر دھماکا، ایک شخص جاں بحق

بارودی مواد زبیر وزیر گھر کے سامنے کھڑی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا، مزید تحقیقات جاری ہیں،پولیس

اتوار 11 فروری 2024 17:15

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2024ء) جنوبی وزیرستان کے حلقہ این اے 42 سے نو منتخب آزاد رکن زبیر وزیر کے گھر کے سامنے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بارودی مواد زبیر وزیر گھر کے سامنے کھڑی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے وقت زبیر وزیر کی الیکشن میں کامیابی پر تقریب کا انعقاد کیا جا رہا تھا، واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔