غزہ میں اسرا ئیلی جارحیت پراقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور او آئی سی کی بے حسی شرمناک ہے ‘ساجد میر

عالمی طاقتوں کو یوکرین جنگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نظر آتی ہے لیکن فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی نظر نہیں آتی

پیر 12 فروری 2024 08:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹرپروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی انتہا ہوچکی ہے جس پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور او آئی سی کی بے حسی قابل مذمت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث سندھ کے زیر انتظامدفاع فلسطین علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کنونشن سے ممتاز عالم دین علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی،پروفیسر ابراہیم بھٹی،مفتی یوسف قصوری،پروفیسر حافظ محمد سلفی،ڈاکٹر عبد الحئی مدنی، مولانا ابراہیم طارق، مولانا افضل سردار، حافظ فیصل افضل شیخ، محمد اشرف قریشی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سینیٹر ساجد میر نے کہا کہ کہ شرم کی بات ہے کہ یہودی غزہ کے مسلمانوں پر ظلم کرتے ہوئے نہیں تھکے مسلمان ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے تھک گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ پوری شدت سے جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپ کی دوغلی پالیسیوں نے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، انہیں یوکرین جنگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نظر آتی ہے لیکن فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی نظر نہیں آتی۔