ممتاز کشمیری راہنماشہید محمد مقبول بٹ اورشہید محمد افضل گورو کشمیری عوام کے ہیرو ہیں،مظفر حسین منہاس

پیر 12 فروری 2024 15:13

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) ممتاز کشمیری راہنماشہید محمد مقبول بٹ اورشہید محمد افضل گورو کشمیری عوام کے ہیرو ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر جدوجہد آزادی کشمیر کی شمع جلائی ، ان کی شہادت کی برسیوں پر خرا ج عقیدت پیش کرتے ہوئے پنشنرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران مظفر حسین منہاس، محبوب اعوان، چوہدری نیازاحمد، محمد فیاض عباسی نے کہا کہ مقبول بٹ ، افضل گورو کی پھانسی انصاف کا قتل ہے ، شہداء کشمیریوں کے حقیقی ہیرو اور تحریک آزادی کا عظیم اثاثہ ہیں ، کشمیری عوام کشمیری شہداء کے مشن کے حصول تک اپنی جدوجہد ہر صورت جاری رکھیں گے ، انھوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو پابند کریں کہ وہ شہداء کی جسد خاکی ورثاء کے حوالے کرے ، انھوں نے کہا کہ کشمیرکی آزادی کی تحریک کو کمزور نہیں ہونے دیا جائے گا چائے قوم کو اس کی جتنی بھی قیمت ادا کرنی پڑے ۔

متعلقہ عنوان :