ایک ہفتہ کی تعطیلات کے بعد سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے

پیر 12 فروری 2024 16:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2024ء) ایک ہفتہ بند رہنے کے بعد سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے 5فروری یوم یکجہتی کشمیر اور 8فروری کو ہونے والے عام انتخابت کے سلسلہ میں پنجاب کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں ایک ہفتہ کی تعطیلات کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

تعطیلات کے بعد سوموار کے روزسکول دوبارہ کھلنے پر صبح اور دوپہر کے وقت سڑکوں پر ٹریفک کا رش دیکھنے میں آیا۔ جبکہ بازاروں میں بھی گہما گہمی دیکھی گئی الیکشن کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں گزشتہ ہفتے کم رہیں جس سے تاجر پریشان تھے اب بازاروں میں لوگوں کا رش دیکھنے میں آیا۔