این اے 56، این اے 53 راولپنڈی سمیت متعدد حلقوں کا حتمی نتائج کا اجرا روک دیا گیا

پیر 12 فروری 2024 18:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 56 اور این اے 53 راولپنڈی سمیت متعدد حلقوں میں ریٹرننگ افسر کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 56، این اے 53 راولپنڈی پی پی 7 سرگودھا، پی پی 133 ننکانہ صاحب، پی پی 15 راولپنڈی، این اے 60 جہلم، این اے 69 منڈی بہاالدین، پی پی 43 منڈی بہاالدین، پی پی 12 راولپنڈی، پی پی 53 میں حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے این اے 57 راولپنڈی، این اے 52 راولپنڈی، این اے 126 لاہور، این اے 127 لاہور، این اے 87 خوشاب، پی پی 4 اٹک، پی پی 121 ٹوبہ ٹیک سنگھ، پی پی 279 لیہ، پی پی 17 راولپنڈی اور پی پی 6 مری کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔