راجوری سے ایک شخص کی لاش برآمد

پیر 12 فروری 2024 18:16

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی عمر32سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع میں کھنڈلی پل کے قریب ایک نامعلوم شخص کوبے ہوشی کی حالت میں پایاگیا۔اسے فوری طور پر جی ایم سی راجوری لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ایک پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :