2025 میں تیل کی کھپت کا انحصار طلب اور رسد پرہوگا، آرامکو

پیر 12 فروری 2024 18:16

2025 میں تیل کی کھپت کا انحصار طلب اور رسد پرہوگا، آرامکو
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2024ء) سعودی آرامکو کمپنی کے سربراہ انجینئر امین الناصر نے کہا ہے کہ 2025 میں تیل کی کھپت کا انحصار طلب اور رسد پر ہوگا۔ یہ بات 2023 کے معاہدے کے مطابق ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ظہران میں پٹرول ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آرامکو گیس، تیل اور توانائی کے دیگر ذرائع میں استحکام اور نمو چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ ہائیڈروجن مہنگا عنصر ہے، اس کے ایک بیرل کی قیمت 400 ڈالر ہے اور یورپ میں اس کی رسد مشکل بنی ہوئی ہے لہذا اس میں مزید سرمایہ کاری کی تلاش میں ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ 15 برسوں کے دوران تیل اور گیس کی پیداوارا میں 90 ملین بیرل کا اضافہ ہوا ہے اور ہم اس میں تسلسل چاہتے ہیں۔آرامکو کمپنی تسلسل کے ساتھ پیداواری صلاحیت میں اضافہ چاہتی ہے جبکہ ہم دستیابی سے زیادہ اپنے وعدوں کی پاسداری کے حریص ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ’ہم ہر شعبے میں ترقی کرنے اور آگے بڑھنے کے قابل ہیں اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ ہم ٹیکنالوجی پر مبنی منافع بخش کمپنیوں کا قیام کریں۔شیئر مارکیٹ میں اپنے ہولڈرز کے ساتھ نئی سٹراٹیجی کا مستقبل میں اعلان کرنے والے ہیں۔