لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم سرد ، مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

پیر 12 فروری 2024 18:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2024ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابر آ لود رہنے کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صبح اور رات کے اوقات میں نارووال ،حافظ آ باد، لاہور،سیالکوٹ،گوجرانوالہ،شیخوپورہ اور گر دو نواح میں دھند پڑنے کاا مکان ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ بعض مقامات پر دھند چھائی رہی ۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 11جبکہ زیادہ سے زیادہ 21سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 56فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 297رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں پو لو گراؤنڈ میں 356،ریوی نیو سوسائٹی 355،فیز8ڈی ایچ اے 343،ٹھوکر نیاز بیگ 338،سی ای آر پی آفس323،سیدمراتب علی روڈ332،سید فدا حسین ہاؤس 297،یو ایم ٹی 310،ذکی فارمز 331اورپاکستان انجینئرنگ سروسزمیں 303 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :