
ملک میں گڈ گورننس کے لیے اداروں میں میرٹ کی بالادستی بہت ضروری ہے‘گورنرپنجاب
پیر 12 فروری 2024 18:50

(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ مختلف آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیاں کر کے حق داروں تک ان کا حق پہنچانا پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن ایک مستند ادارہ ہے جو سرکاری ملازمتوں کے لیے میرٹ پر اہل اور قابل امیدواروں کا انتخاب کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ ادارے کی کارکردگی اور بہتری کے لئے مزید اقدامات اٹھانے بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کی ضرورت ہے۔چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر)ملک ظفر اقبال نے گورنر پنجاب کو ادارے میں بہتری کے لیے کی گئی اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کی استعداد کار میں اضافے کے لیے آٹومیشن اور آئی ٹی کو فروغ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پہلی دفعہ درجہ چہارم کی آسامیوں پر تحریری امتحان اور انٹرویو کے ذریعے میرٹ پر شفاف طریقے سے بھرتیاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن میں کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹنگ کے نظام کا طریقہ کار وضع کرلیا گیا ہے اور جلد ہی اس کا ٹرائل شروع کر دیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.