شہبازشریف سے پانچ آزاد امیدواروں کی ملاقات ،ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

پیر 12 فروری 2024 22:27

شہبازشریف سے پانچ آزاد امیدواروں کی ملاقات ،ن لیگ میں شمولیت کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2024ء) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے آزاد منتخب ہونے والے پانچ ارکان اسمبلی نے ملاقات کی ہے ،این اے 189 سے سردار شمشیر مزاری، پی پی 195 سے عمران اکرم، پی پی 240 سے سہیل خان، پی پی 297 سے خضر حسین مزاری اور پی پی 249 سے صاحبزادہ محمد گزین عباسی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ،تمام ارکان نے قائد نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا،شہباز شریف کا آزاد ارکان کا پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم اور مبارکباد دی،شہبازشریف نے کہا کہ آپ پاکستان کو سنوارنے اور عوام کو مشکلات سے نجات دلانے والے قافلے کا حصہ بنے ہیں، اولین ایجنڈا ملک اور قوم کی معاشی خوشحالی ہے، پہلے سے بھی بڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے، انشاللہ، نومنتخب ارکان اسمبلی نے نواز شریف اور شہباز شریف کی ملک وقوم کے لئے خدمات اور جذبے کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کو نواز شریف کے پرخلوص ویژن، ترقی کے ایجنڈے اور خدمت کے تجربے کی ضرورت ہے۔