این اے 65 میں انتخابی نتائج سے متعلق کیس میں 20 فروری کو آراو سے رپورٹ طلب

منگل 13 فروری 2024 17:05

این اے 65 میں انتخابی نتائج سے متعلق کیس میں 20 فروری کو آراو سے رپورٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2024ء) الیکشن کمیشن نے این اے 65 میں انتخابی نتائج سے متعلق کیس میں 20 فروری کو ریٹرننگ افسر (آر او)سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن میں این اے 65 سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وکیل ضیا الرحمن نے بتایا کہ سید وجاہت حسنین 90 ہزار کی لیڈ سے جیت چکے ہیں، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ (ن) لیگ کے تیسری پوزیشن پر آنے والے نصیر عباس کو جیتا دیا گیا۔

انہوں نے استدعا کی کہ فارم 45 کے مطابق میری موجودگی میں فارم 49 پر مبنی نتائج جاری کیے جائیں۔ممبر خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن نے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے 12 فروری کو مکمل نتائج جاری کیے۔وکیل نے کہا کہ ٹوٹل پول ووٹ اور مسترد ووٹ کو جمع کریں تو اعد و شمار غلط بنتے ہیں، سر یہ سیدھا دو جمع دو کا کیس ہے۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے 20 فروری کو آر او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔