Live Updates

مریم نوازوزیراعلی بنیں تو این اے 119 کی سیٹ چھوڑ دیں گی

اس صورتحال میں این اے 119 کے ضمنی الیکشن پر (ن )لیگ خواجہ سعد رفیق کو ٹکٹ دے گی

منگل 13 فروری 2024 22:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2024ء) مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب بنیں تو وہ قومی اسمبلی کی این اے 119 کی سیٹ چھوڑ دیں گی۔ذرائع کے مطابق اس صورتحال میں این اے 119 کے ضمنی الیکشن پر ن لیگ خواجہ سعد رفیق کو ٹکٹ دے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کا پنجاب اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان قومی اسمبلی کی این اے 117 کی سیٹ پر قومی اسمبلی جائیں گے۔ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان کی نشست پی پی 149 پر شعیب صدیقی آئی پی پی کے امیدوار ہوں گے۔ذرائع کے مطابق آئندہ ضمنی انتخاب میں استحکام پاکستان پارٹی اور لیگ مل کر الیکشن لڑیں گے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات