لاہور میں سورج اپنی کرنیں بکھیرنے لگا، سردی کی شدت میں کمی

بدھ 14 فروری 2024 13:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2024ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج اپنی کرنیں بکھیرنے لگا جس سے سردی کی شدت میں بھی کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 8اور زیادہ سے زیادہ 22ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ہوا کی رفتار 6کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80فیصد ریکارڈ ہوا ۔آلودگی کے اعتبار سے منگل کے روز لاہور دنیا میں چوتھے نمبر پر براجمان رہا ،شہر میں سموگ کی اوسط شرح 233 ریکارڈ کی گئی جبکہ شہر میں آئندہ ہفتے بارش کا امکان ہے۔