سرگودھا،مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے سرپرست کی قیادت میں ایک وفد کی نومنتخب ممبران اسمبلی سے ملاقات

بدھ 14 فروری 2024 17:41

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2024ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے سرپرست کی قیادت میں ایک وفد نے سرگودھا کے قومی اور صوبائی حلقوں سے مسلم لیگ (ن)کے نومنتخب ممبران اسمبلی سے ملاقات کر کے انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مل کر عوام کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے سرپرست وچیئرمین سیاسی امور سید سبطین شاہ نقوی کی ڈویژنل چیئرمین امیر افضل اعوان،اراکین غلام عبدالقادر شاہ، مفتی سمیع اللہ شاہد، ملک محمد اسماعیل،عبدالوحید فاروقی، مولانا ناصر نقوی اور مولانا محمد یعقوب و دیگر پر مشتمل علما وفد نے سرگودھا کے قومی اور صوبائی حلقوں سے مسلم لیگ ن کے نومنتخب اراکین اسمبلی حلقہ این اے 85 سے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی این اے 82 سے مختار احمد بھرتھ،حلقہ پی پی 71 سے صہیب احمد بھرتھ،حلقہ پی پی 72 سے منصور اعظم سندھو،حلقہ پی پی 74 سے میاں اکرام الحق،حلقہ پی پی 77 سے صفدر حسین ساہی،حلقہ پی پی 78 سے رانا منورغوث، حلقہ پی پی 79 سے تیمور علی خان،حلقہ پی پی 80 سے عاصم شیر میکن سے ملاقات کر کے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مل کر عوام کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جس میں نومنتخب اراکین اسمبلی نے کہا کہ عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اترتے ہوئے علاقہ و عوام کی ترقی و خوشحالی کو مقدم رکھا جائے گا اور علاقائی پسماندگی کے ساتھ عوام کو درپیش مسائل سے نجات کے لئے ہر ممکنہ اقدامات فروغ دیں گے اور مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ساتھ علاقائی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود و خوشحالی کے حوالہ سے کئے جانے والے وعدوں کی پاسداری کریں گے اور حالات کی بہتری و صورت حال کی مثبت تبدیلی کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ رکھیں گے۔

انہوں نے صوبائی چیئرمین سیاسی امور مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے چیئرمین سید سبطین شاہ نقوی اور ڈویژنل چیئرمین امیر افضل اعوان کی ٹیم کے ٹیم کے ہمراہ کاوشوں کو سراہا جن کی شبانہ روز کاوشوں سے الیکشن میں کامیابی کا سنگ میل عبور ہوا ۔