نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام سردار عبدالرب نشترکے یوم وفات کے موقع پرخصوصی لیکچر ز کا اہتمام

بدھ 14 فروری 2024 18:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2024ء) ادارہ نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سردار عبدالرب نشترکے یوم وفات کے موقع پرنئی نسل کو ان کی حیات وخدمات سے آگاہ کرنے کےلئے بدھ کے روزخصوصی لیکچر ز کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان آگہی پروگرام کے تحت ایوان کارکنان تحریک پاکستان اور مختلف تعلیمی اداروں میں منعقدہ لیکچرزمیں مقررین نے سردار عبدالرب نشتر کی قومی وملی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر محمد سعید شیخ نے کہا کہ مشاہیر تحریک آزادی کی یاد منانے کا مقصد پوری قوم بالخصوص نئی نسل کو ان کی حیات وخدمات سے آگاہ کرنا ہے ۔ سردار عبدالرب نشتر نے صوبہ خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ کے استحکام اور تحریک پاکستان کے مقاصد کو فروغ دینے کےلئے بڑا کام کیاوہ13جون 1899 کو محلہ رام پورہ کوچہ کاکڑاں کوہاٹ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے دسمبر 1938 میں مسلم لیگ کے اجلاس میں شرکت کی اور قرار داد لاہور کی منظوری کے وقت بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔انہوں نے 1946 کے انتخابات کے دوران مسلم لیگ کی کامیابی کےلئے اہم خدمات انجام دیں۔انہوں نے 14فروری 1958 کو وفات پائی۔وہ کراچی میں مزار قائداعظم کے احاطے میں لیاقت علی خان کے پہلو میں دفن ہیں۔