چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشادسے ترکیہ مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل عرفان اوزسرٹ کی ملاقات

جمعرات 15 فروری 2024 00:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2024ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشادسے ترکیہ کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل عرفان اوزسرٹ نے بدھ کو جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔جس میں دوطرفہ فوجی مصروفیات اور تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں اطراف نے گہرے اسٹریٹجک تعلقات قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔قبل ازیں، جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر، تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔