پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم سرد وخشک ،17فروری سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا،محکمہ موسمیات

جمعرات 15 فروری 2024 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2024ء) محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے ،17فروری سے پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا جو 21فروری تک جاری رہے گا ۔ترجمان کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صبح اور رات کے اوقات میں حافظ آ باد، لاہور،سیالکوٹ،گوجرانوالہ،نارووال،شیخوپورہ اور گردو نواح میں ہلکی دھند پڑنے کاا مکان ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ بعض مقامات پر ہلکی دھند چھائی رہی ۔ترجمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 09اورزیادہ سے زیادہ 23سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 57فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 167رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں پو لو گرائونڈ میں 269،ریوی نیو سوسائٹی 167،فیز8ڈی ایچ اے 170،فیز8ڈی ایچ اے 171،سی ای آر پی آفس168،بریڈ اینڈ بیائونڈ لاہور216،سید فدا حسین ہائوس 174،یو ایم ٹی 176،ذکی فارمز 232اورپاکستان انجینئرنگ سروسزمیں 167ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :