حاجی میر عبدالرحیم جتک کا فراڈ انتخابات کیخلاف چار جماعتی اتحاد کے احتجاجی تحریک کی حمایت کا اعلان

جمعہ 16 فروری 2024 22:45

] کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2024ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ممتاز قبائلی شخصیت " حاجی میر عبدالرحیم جتک " نے فراڈ انتخابات کیخلاف چار جماعتی اتحاد کے احتجاجی تحریک کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ جعلی انتخابات سے بلوچستان کے احساس محرومی میں اضافہ ہوا ہے۔ اور عوام کا جمہوریت اور جمہوری نظام سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔

بلوچستان میں گنھاونے سازش کے تحت بی این پی کو پارلیمنٹ سے باہر رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جو خطرناک کھیل ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ بلوچستان کے عوام اپ کھلی طور پر پارلیمنٹ اور انتخابی نظام کی مخالفت کر رہے ہیں۔ بی این پی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا اور واضح مارجن سے جیتنے والے امیدواروں کو بھی ہرایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا۔ کہ سب سے حیرت انگیز ،قابل مذمت، مضحکہ خیز نتیجہ حلقہ این اے 264 پر ایک کم عمر، غیر معروف اور اپنے خاندان میں بھی اہمیت نہ رکھنے والے امیدوار کو قائد بلوچستان سردار اخترجان مینگل کے مقابلے میں جتوانا ہے۔

جس سے ظاہر ہوتا ہے۔ کہ بعض حلقے بی این پی کو بھی مجبور کر رہے ہیں۔ کہ وہ پارلیمانی سیاست ترک کر دے۔ یقینا یہ ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے میر عبدالرحیم جتک نہیں بلوچستان کے عوام سے احتجاجی تحریک کو بھرپور طریقے سے کامیاب کرانے کی اپیل کی ہے۔