صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود سے مرکزی صدر جمعیت علما پاکستان پیر اعجاز ہاشمی کی ملاقات

ہفتہ 17 فروری 2024 22:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2024ء) سابق گورنر پنجاب اور صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود سے مرکزی صدر جمعیت علما پاکستان پیر اعجاز ہاشمی، سردار محمد خان لغاری، اور بیرسٹر اویس رضا ہاشمی نے ملاقات کی۔ملاقات میں مخدوم سید احمد محمود کو حالیہ الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد دی گئی۔ اس موقع پر چیف کوارڈینیٹر پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین اور جنرل سیکرٹری علما ونگ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب جمیل احمد نورانی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ مخدوم احمد محمود کی کامیابی سے جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔سردار محمد خان لغاری نے کہا کہ مخدوم سید احمد کی خدمات سے ملک اور قوم کو فائدہ ہوگا۔ بیرسٹر اویس رضا ہاشمی نے کہا کہ مخدوم سید احمد محمود کی کامیابی جنوبی پنجاب کے عوام کی فتح ہے۔مخدوم سید احمد محمود نے ملاقات کرنے والے رہنماں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔