مسلم لیگ(ن)،پیپلز پارٹی کی کوآرڈنیشن کمیٹیوں کا پیر کو دوبارہ مذاکرات کا فیصلہ

ہفتہ 17 فروری 2024 20:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2024ء) مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈنیشن کمیٹیوں نے پیر کو دوبارہ مذاکرات کا فیصلہ کرلیا ۔ جاری اعلامئے کے مطابق ہفتہ کو اسلام آباد میں مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک تفصیلی اجلاس ہوا جس میں دونوں اطراف کی جانب سے دی گئی تجاویز پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور معاملات پر کافی پیش رفت ہوئی۔

(جاری ہے)

دونوں فریقین نے معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید سفارشات کے لئے بروز پیر دوبارہ بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔ کمیٹی اراکین اس بات پر متفق ہیں کہ ایک مضبوط جمہوری حکومت ہی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی سینٹر اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، سینٹر اعظم نذیر تارڑ اور ملک محمد احمد خان نے کی جبکہ پیپلز پارٹی کا وفد سید مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، سعید غنی، ندیم افضل چن، نواب ثنا اللہ زہری، شجاع خان اور سردار بہادر خان سیہڑ پر مشتمل تھا۔