الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواسے قومی اسمبلی کی36 نشستوں پرکامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردئے

اتوار 18 فروری 2024 18:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2024ء) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواسے قومی اسمبلی کی36 نشستوں پرکامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردئے،الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 8پرالیکشن ملتوی کئے تھے۔تفصیلا ت کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواسے قومی اسمبلی کی 36 نشستوں پرکامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردئے ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواسے قومی اسمبلی کے حلقہ این ای1 سے این اے 7تک آزادامیدوارکامیاب ہوئے، الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 8پرالیکشن ملتوی کئے تھے۔

حلقہ این اے 9،این ای10,این اے 12اوراین اے 13سے آزادامیدواران کامیاب ہوئے۔حلقہ این ای14سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سردارمحمدیوسف جبکہ حلقہ۔این اے 17سے این اے 26اوراین ای29 سے این اے 36تک بھی آزادامیدواران کامیاب ہوئے۔حلقہ این اے 37سے مجلس وحدت مسلمین کے حمیدحسین،حلقہ این اے 39 سے این اے 41تک بھی آزادامیدوارکامیاب ہوئے۔حلقہ این اے 45سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے فتح اللہ خان کی کامیابی کانوٹیفیکیشن جاری کردیاگیاہے۔