+پورے ملک سمیت سندھ بھر میں اور خاص طورپر تھرپارکر میں انتخابات میں کی جانے والی دھاندلیوں کا نوٹس لے کر اس میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں، جی ڈی اے

اتوار 18 فروری 2024 20:20

ٰحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2024ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی ای) کے رہنما اور سابقہ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان ذوالفقار ملاح نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک میں ہونے والے عام انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پورے ملک سمیت سندھ بھر میں اور خاص طورپر تھرپارکر میں انتخابات میں کی جانے والی دھاندلیوں کا نوٹس لے کر اس میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں، انہوں نے کہاکہ مٹھی اور اسلام کوٹ میں پیپلزپارٹی کے امیدوار مہیش ملانی اور ارباب لطف اللہ نے انتخابات میں دھاندلی کا اعتراف بھی کیا ہے اس کے باوجود ارباب غلام رحیم اور ان کے ساتھیوں پر جھوٹا الزام لگایا جارہا ہے ، انہوں نے کہاکہ سندھ میں پیپلزپارٹی 15 سالوں سے برسراقتدار ہے لیکن عوام کو ابھی تک کچھ نہیں ملا، انہوں نے کہاکہ تھرپارکر سے ارباب 1970ء سے لے کر عوام کی خدمت کررہے ہیں ، انتخابات والے دن وہاں کی جانے والی دھاندلیوں کے حوالے سے راولپنڈی کے کمشنر کے اعتراف سے واضح ہوگیا ہے کہ یہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن تھا۔

(جاری ہے)

تھرپارکر میں پولنگ اسٹیشن تبدیل کئے گئے ، مٹھی کے پولنگ اسٹیشن میں ہم خود موجود تھے وہاں پر نہ تو مسلح افراد یا باہر سے کوئی لائے گئے تھے اور نہ ہی جی ڈی اے کے امیدواروں نے کسی قسم کی کوئی دھاندلی کی، الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ نوٹس لے ۔