گوادر، میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع

ہزاروں طلباو طالبات اپنے میٹرک کا امتحانات دینے کے لیے امتحانی سینٹر کا رخ کرچکے ہیں

منگل 20 فروری 2024 22:43

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2024ء) میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے،ضلع گوادر کے طالبات کی امتحانی سینٹر سپروائزر اسٹاف سے محروم، پرائیویٹ امیدواروں کے آج کا پیپر شروع نہ ہوسکے،طالبات پریشان،تفصیلات کے مطابق بلوچستان بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے ہیں جہاں ہزاروں طلباو طالبات اپنے میٹرک کا امتحانات دینے کے لیے امتحانی سینٹر کا رخ کرچکے ہیں لیکن دوسری جانب بلوچستان کے مستقبل کا تجارتی شہر ضلع گوادر کے تین شہر پسنی،پیشکان اور گوادر سٹی کے گرلز ہائی اسکولوں میں امتحانی سینٹرز میں ابھی تک سپروائزر اسٹاف کی تعیناتی نہیں ہوسکی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ضلع گوادر کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پسنی،گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گوادر سٹی اور گرلز ہائی اسکول پیشکان کے میٹرک کے امتحانی سینٹر میں آج کے میٹرک کا پیپر ابھی تک شروع نہیں ہوسکے۔

(جاری ہے)

آج پرائیویٹ امیدواروں کا پہلا پیپر ہے لیکن بورڈ آف بلوچستان انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے کوتاہی کی وجہ سے طالبات کا قیمتی سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

زرائع کے مطابق پیشکان کے امتحانی سینٹر کے لیے ایک ایسے خاتون ٹیچر کو بطور سپروائزر تعینات کا میسج بزریعہ وٹس ایپ جاری کیا گیا جو کہ زچگی کی رخصتی پر ہے۔دوسری جانب کل بروز منگل کو ریگولر طالبات کے پیپر شروع ہونے جارہے ہیں۔زرائع کے مطابق ضلع گوادر کے تینوں امتحانی سینٹر میں 679 کے قریب جماعت نہم اور جماعت دہم کی طالبات میٹرک کا امتحان دے رہی ہیں اور سینٹرز میں ابھی تک سپروائزر اسٹاف کی تعیناتی نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :