ؔایک سوچی سمجھی سازش کے تحت نوجوانوں کو تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کیا جارہا ہے ، ذوالفقار علی طارقی

منگل 20 فروری 2024 23:00

) کوئٹہ (آن لائن) اہلسنت وجماعت کے رہنما ذوالفقارعلی طارقی قادری ڈاکٹر مزمل حسین قادری نے فیضان اولیا ویلفیئر کے طرف سے طلبا کیلئے تربیتی نشست منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ذہنی سکون کی تلاش میں بہت تیزی سے منشیات کی طرف اور جوئے خانے کی طرف جا رہے ہیں اور یہی نوجوان جرائم پیشہ افراد کے ہتھے لگ جاتے ہیں اسٹریٹ کرائم میں مبتلا ہو جاتے ہیں ان کے روک تھام کے لیے والدین استاد علمائے کرام مقامی تھانہ انتظامیہ منشیات کے روک تھام کے لیے این جی اوز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نوجوان نسل کو دینی تربیت دی اور ان کے ساتھ دوستانہ ماحول رکھیں تا کہ نوجوان نسل منشیات فروشی اور دیگر معاشرے کی برائیوں سے محفوظ ہو جائیں فیضان اولیا ویلفیئر بلوچستان بھر میں نوجوانوں کے لیے ذکر و اذکار کی محفلیں اور ان کو دوستانہ ماحول فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے ارد گرد ہونے والے برائی کے خلاف آواز بلند کریں اور انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ جب ہم اللہ کے ذکر سے غافل ہو جاتے ہیں تو مختلف چیزیں ہمارے اوپر حاوی ہو جاتے ہیں ہمیں چاہیے کہ ذکر کی طرف آئے اور اللہ تعالی کا ذکر سے ہی ہمیں ذہنی اور قلبی سکون حاصل ہوگا گانا بجانا مختلف ہوٹلوں میں بیٹھنے سے کبھی بھی سکون حاصل نہیں ہوتا سوشل میڈیا کے ذریعہ ہمارے نوجوانوں کو دین اسلام سے دور کیا جارہا ہے اور اسلام اور علما کے خلاف نوجوان نسل کے دماغوں میں زہر داخل کیا جا رہا ہے تاقی نوجوان نسل اسلام کی طرف رجوع نہ کرے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہمارے نوجوانوں کو تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کیا جارہا ہے ان کے پیچھے انتظامیاں اور با اثر لوگوں کی پشت پناہی حاصل ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں منشیات فروشی اور جوئے کے اڈے سرعام چلنے لگے ہیں ہر گلی محلے میں سنوکر کلب جوئے کے اڈے موجود ہیں اور ان کو پولیس کی پشت پناہی حاصل ہے منشیات فروشی میں بلوچستان کے بہت بڑے ریسٹو رینٹ اور تعلیمی ادارے منشیات فروشوں ملوث ہے ان کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے منشات میں صرف مرد نوجوان نہیں بلکہ خواتین بھی بہت تیزی سے مبتلا ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم گورنر بلوچستان وزیراعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان کو منشیات فروشی اور جوئے کے اڈوں سے نجات دلائی جائے اور پشت پناہی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ ہمارے نوجوان نسل خواتین بچے اس برائی سے محفوظ ہو جائیں اگر انتظامیہ نے فل فور ان کے خلاف کارروائی نہیں کی تو ہم بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔