جھنگ روڈ اڈا پٹھان کوٹ کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ، دو افراد جاں بحق

بدھ 21 فروری 2024 13:33

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2024ء) جھنگ روڈ اڈا پٹھان کوٹ کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ،حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق بدھ کے روز جھنگ روڈ اڈا پٹھان کوٹ تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار 2افراد موقع پر جانبحق ہو گئے ان میں یاسین ولد صوبہ خان 25 سال سکنہ چکنمبر 144 اور محمد خان ولد محمد اسلم 28 سال سکنہ چکنمبر 144 شامل ہیں۔حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے ڈیڈ باڈی ورثا ءکے حوالے کر دی ہیں۔