سیالکوٹ ، ر حمان ملک کی دوسری برسی23 فروری کو منائی جائے گی

بدھ 21 فروری 2024 15:55

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2024ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی دوسری برسی کل مورخہ 23 فروری2024ء بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔ رحمان ملک12دسمبر 1951 ء کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے ججے سائیاں میں پیدا ہوئے۔انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ایم ایس سی شماریات کی ڈگری حاصل کی اور انہیں کراچی یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی۔

(جاری ہے)

رحمان ملک کو پیپلز پارٹی کی طرف سے 2018 سے سینیٹ کی رکنیت دی گئی تھی۔اس سے قبل وہ 2008 سے 2013 تک وزیر داخلہ بھی رہے۔ سیاست میں آنے سے قبل وہ ایف آئی اے میں بھی اہم عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک کو ان کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ شجاعت اور نشان امتیاز سے بھی نوازا گیاتھا۔رحمان ملک 23فروری2022ء کورونا کے باعث ستر برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔