سرگودھا،تیز رفتار ٹرک تلے کچلنے سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق

بدھ 21 فروری 2024 21:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2024ء) تیز رفتار ٹرک کے کچلنے سے 2موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر جاںبحق ہوگئے،جن کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا فیصل آباد روڈ سے لنک چنیوٹ جھنگ روڈ اڈا پٹھان کوٹ کے قریب تیز رفتار ٹرک کے کچل دینے سے موٹر سائیکل پر سوار چک 144 کے 2 نوجوان 25 سالہ یاسین اور 28 سالہ محمد خان موقع پر جانبحق ہو گے جن کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور پولیس متوفین کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر کے مصروف تفتیش ہے۔