ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل

جمعرات 22 فروری 2024 11:45

ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتوں کے تعین کے نوٹیفکیشن کو تاحکم ثانی معطل کردیا۔ عدالت نے نگران پنجاب حکومت سمیت فریقین سے جواب آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جسٹس شاہد کریم نے مقامی شہری اسلم کی درخواست پر جمعرات کو ابتدائی سماعت کرتے ہوئے کارروائی کی جس میں ادویات کی قیمتوں کے تعین کے نوٹیفکیشن کوچیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار مقامی شہری محمد اسلم نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کے لیے نگران حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن درخواست کے حتمی فیصلے تک معطل کرنے کا حکم دے۔