Live Updates

مئی مقدمات،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

جب ہمارے بھائی کو ضرورت تھی آپ لوگ چھپے ہوئے تھے ،بانی پی ٹی آئی کی بہنیں کمرہ عدالت میں مسرت جمشید چیمہ پر برس پڑیں مسرت چیمہ نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ملاقات میں اپنے اور خاوند پر درج مقدمات ،روپوش ہونے کے دوران تکالیف سے آگاہ کیا

جمعرات 22 فروری 2024 12:15

مئی مقدمات،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2024ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمی خان عدالت کے رو برو پیش ہوئیں ۔ عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانت میں 12 مارچ تک توسیع کا حکم دے دیا۔

بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کیخلاف تھانہ ماڈل ٹان اور نصیر آباد میں مقدمات درج ہیں۔دوسری جانب انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے سابق رہنما تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ کی کمرہ عدالت میں ملاقات ہوئی جہاں بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنیں مسرت جمشید چیمہ پر برس پڑیں۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران مسرت جمشید چیمہ نے اپنے اوپر درج مقدمات اور روپوش ہونے کے دوران تکالیف سے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو آگاہ کیا، عظمی خان اور علیمہ خان نے مسرت جمشید چیمہ کو ڈانٹ پلا دی۔

علیمہ خان نے کہا کہ جب میرے بھائی کو ضرورت تھی تو آپ لوگ چھپے ہوئے تھے، جب پارٹی پر مشکل وقت تھا تو آپ نے پریس کانفرنس کی، جب بانی پی ٹی آئی کو ضرورت تھی تب آپ مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ بانی پی ٹی آئی کی سب سے قریب ترین تصور کی جاتیں تھیں، آج آپ مجھے مجبوریاں سنا رہی ہیں، سیاستدان تو جیل کے بغیر نامکمل تصور کیے جاتے ہیں۔مسرت جمشید چیمہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی باتیں سن کر خاموش ہو گئیں۔
Live پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق تازہ ترین معلومات