سرکاری عمارت پرسیاسی بینر لگانے کا معاملہ، دانیال عزیز کی درخواست نمٹا دی گئی

جمعرات 22 فروری 2024 16:05

سرکاری عمارت پرسیاسی بینر لگانے کا معاملہ، دانیال عزیز کی درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2024ء) سرکاری عمارت پر سیاسی بینر لگانے کے معاملے پر دانیال عزیز کی درخواست نمٹا دی گئی۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ناروال میں سرکاری عمارت پر سیاسی بینر لگانے کے معاملے سے متعلق الیکشن کمیشن کے 2 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

آزاد امیدوار کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، دانیال عزیز نے کہا کہ مجھے تو انتہابی مہم چلانے کی اجازت ہی نہیں تھی، میں انتہابی مہم کے لئے اپنے اشتہاری بینرز اور پوسٹر تک نہ چھپوا سکا، جب میرے پوسٹر اور بینرز چھپے ہی نہیں تو سرکاری عمارت میں کیسے لگ سکتے ہیں دانیال عزیز نے کہا کہ برائے مہربانی الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجے ہوئے نوٹس خارج کیا جائے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے درخواست منظور کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔