سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک کودنیا سے گئے دوبرس بیت گئے ان کی دوسری برسی 23 فروری جمعہ کو منائی جائے گی

جمعرات 22 فروری 2024 18:10

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2024ء) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کو دنیا سے گئے دو برس بیت گئے ان کی دوسری برسی 23فروری جمعہ کو منائی جائے گی۔رحمان ملک12دسمبر 1951 ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ایم ایس سی شماریات کی ڈگری حاصل کی اور انہیں کراچی یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی۔

رحمان ملک کو پیپلز پارٹی کی طرف سے 2018 سے سینیٹ کی رکنیت دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وہ 2008 سے 2013 تک پاکستان کے وزیر داخلہ بھی رہے۔ سیاست میں آنے والے قبل وہ ایف آئی اے کے سربراہ کا عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں،رحمان ملک نے 24فروری2013ء کو جہانیاں کا تفصیلی دورہ بھی کیا تھا انہوں نے جہانیاں شہر میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا تھا ۔ سینیٹر رحمان ملک کو ان کے بہترین کارکردگی کے بنیاد پر حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ شجاعت اور نشان امتیاز سے نوازا گیاتھا۔رحمان ملک 23فروری2022ء کو کورونا میں مبتلا ہوئے اور ستر برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔