ڈاکٹر اشرف جلالی کی جمعہ المبارک کو ’’یومِ تحفظ ختم نبوت‘‘ کے طور پر منانے کی اپیل

جمعرات 22 فروری 2024 22:50

ڈاکٹر اشرف جلالی کی جمعہ المبارک کو ’’یومِ تحفظ ختم نبوت‘‘ کے طور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2024ء) تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اپیل کی ہے کہ 23 فروری جمعہ المبارک کو ’’یومِ تحفظ ختم نبوت‘‘ کے طور پر منایا جائے، خطباء ’’عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر خطبہ دیں اور چیف جسٹس فائز عیسٰی کے قادیانیت نواز فیصلے کی مذمت کریں۔

(جاری ہے)

نیز خطباء حکومت پاکستان سے مطالبہ کریں کہ آئین پاکستان سے متصادم فیصلہ کرنے کی وجہ سے فائز عیسٰی چیف جسٹس کے عہدے کے اہل نہیں رہے، چنانچہ اسے اس عہدہ سے ہٹایا جائے، متنازعہ فیصلہ سے قادیانیت نواز جملے حذف کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :