امریکی صدرکے کتے نے ایجنٹس کو 24 مرتبہ کاٹا

کتے نے سیکرٹ سروس کے ارکان کو کلائی، بازو، کہنی، کمر، سینے، ران اور کندھے پر کاٹا،رپورٹ

جمعہ 23 فروری 2024 14:26

امریکی صدرکے کتے نے ایجنٹس کو 24 مرتبہ کاٹا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2024ء) امریکی صدر جوبائیڈن کے کتے نے وائٹ ہاس کے خفیہ ایجنٹوں کو کتنی بار کاٹا، اس حوالے سے اصل تعداد سامنے آگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمانڈر نامی کتے نے وائٹ ہائوس کے خفیہ ایجنٹوں کو کم از کم 24 مرتبہ کاٹا۔نئے سامنے آنے والے دستاویزات سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ جرمن شیفرڈ نسل کے اس کتے نے صدر جوبائیڈن کے محافظوں کے لیے کس حد تک افرا تفری پھیلائی تھی۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق اکتوبر 2022 سے جولائی 2023 کے درمیان کتے کے کاٹنے کے کم از کم 24 واقعات پیش آئے۔ کتے نے سیکرٹ سروس کے ارکان کو کلائی، بازو، کہنی، کمر، سینے، ران اور کندھے پر کاٹا۔ ان دستاویزات میں صرف سیکرٹ ایجنٹس کو کاٹنے کے واقعات کا ذکر ہے، دستاویزات میں دیگر افراد یا وائٹ ہائوس کے عملے کو کاٹنے کے واقعات کا ذکر نہیں کیا گیا ۔دستاویزات کے مطابق سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات کے بعد صدر جوبائیڈن کے جرمن شیفرڈ کتے کو وائٹ ہاس سے نکال دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :