مخصوص سیاسی جماعت کے بانی کا ملک مخالف ایجنڈا ایک بار پھر بے نقاب

مخصوص سیاسی جماعت اپنے مذموم سیاسی عزائم کے حصول میں ہر حد پار کر گئی، مخصوص سیاسی جماعت کے بانی کی ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی ایک اور کوشش

جمعہ 23 فروری 2024 21:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2024ء) مخصوص سیاسی جماعت کے بانی کا ملک مخالف ایجنڈا ایک بار پھر بے نقاب، مخصوص سیاسی جماعت اپنے مذموم سیاسی عزائم کے حصول میں ہر حد پار کر گئی، مخصوص سیاسی جماعت کے بانی کی ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی ایک اور کوشش، مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے مخصوص سیاسی جماعت کے بانی نے آئی ایم ایف پروگرام کو نشانے پر رکھ لیا۔

(جاری ہے)

مخصوص سیاسی جماعت کے بانی نے بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ؛ وہ آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے اور خط میں پاکستان کو قرض دینے سے روکنے کی کوشش کی جائے گی، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے اندرونی مسائل کا ایسے تماشا بنانے پر پہلے ہی مخصوص سیاسی جماعت کے بانی کو شدید تنقید کا سامنا ہے، پاکستان کی معیشت انتہائی مشکل وقت سے گزر رہی ہے اور نگران حکومت نے اپنی کاوشوں سے آئی ایم ایف کی متعدد اقساط حاصل کیں، آئی ایم ایف سے حاصل ہونے والے قرضے کے باعث پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی جسکی عوام بھی معترف ہے، مخصوص سیاسی جماعت کے بانی کا آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے فیصلے سے پاکستان کی معیشت اور عوام کو شدید نقصان کا سامنا ہوسکتا ہے، حسین حقانی نے کہا ہے ایسا لگتا ہے کہ اس طرح کے خط کا واحد مقصد گھر میں خبریں بنانا اور غیر یقینی اور افراتفری میں اضافہ کرنا ہے، فرخ سلیم نے کہا بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط انتخابی سالمیت کی چھان بین کرنا ا?ئی ایم ایف کے دائرہ کار اور مہارت سے باہر ہے، فرخ سلیم نے کہا کہ سوچنے کی بات ہے کہ "اگر500 روپے فی لیٹر پٹرول ہو تو کس کو نقصان پہنچے گا 400 روپے میں ایک ڈالر ہو تو کس کو نقصان پہنچے گا بانی پی ٹی آئی کے خط کا مقصد پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے اورکسی بھی قیمت پر طاقت حاصل کرنا ہے، مائیکل کوگل مین نے کہا اس طرح کے خط کو نظر انداز کیا جائے گا اور اس کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی، بانی پی ٹی آئی کا یہ خیال انتہائی خوفناک ہے کیونکہ پاکستان کو نئے قرض کی شدید ضرورت ہے اور اسکا نہ ملنا معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے۔