علی امین گنڈاپور کو مختلف انتخابی نشان الاٹ کرنے والے آر او کیخلاف انکوائری روک دی گئی

ای سی پی نے 23 جنوری کو این اے 44 کے آر او کے خلاف انکوائری کمیٹی قائم کی تھی، رپورٹ

جمعہ 23 فروری 2024 22:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے علی امین گنڈاپور کو مختلف انتخابی نشان الاٹ کرنے والے ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے خلاف انکوائری روک دی۔

(جاری ہے)

ای سی پی نے 23 جنوری کو این اے 44 کے آر او کے خلاف انکوائری کمیٹی قائم کی تھی۔انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ ای سی پی کو پیش کردی گئی، جس کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے این اے 44 کے آر او کے خلاف انکوائری بند کردی۔الیکشن کمیشن نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھ کر انکوائری ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔