Live Updates

محمدشہباز شریف ہی وزیراعظم بنیں گے،مریم نوازحلف اٹھانے کے بعد منشور پر کام کرینگی،رانا مشہود احمد

ہفتہ 24 فروری 2024 22:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2024ء) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ محمدشہباز شریف ہی وزیراعظم بنیں گے، مریم نواز حلف اٹھانے کے بعد اپنے منشور پر کام کرینگی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما ءنے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کبھی منافقت والی سیاست نہیں کی،پی ٹی آئی 2018 ء میں جعلی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئی،یہ لوگ دھاندلی کی باتیں کرتے ہیں جبکہ2018 ء میں عدالتوں میں پٹیشز اب سے40 فیصد زیادہ ہوئیں،یہ لوگ جھوٹ پر سیاست کرتے ہیں،ان کے کہنے پرچار حلقے کھلے تھے،وہ شفاف تھے۔انہوں نے کہاکہ یہ لوگ پاکستان کے دشمن ہیں،ان کا چہرہ سامنے آگیا ہے،یہ لوگ اقتدارمانگتے ہیں،عوام کا نہیں سوچتے ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات